تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

’عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں‘

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوامی مسائل حل نہ والے افسران کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، ایسے افسران خود پنجاب چھوڑ دیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔  انہوں نے سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی پر ناراضی کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعلیٰ نے صفائی ستھرائی کے ناقص انتظام پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو عہدے سے برطرف کیا اور انہیں سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے’خدمت آپ کی دہلیز پر‘ پروگرام کےتحت انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ عثمان بزدار خود گاڑی چلا کر شہر کے دورہ پر گئے، اس دوران اُن کے ساتھ اسٹاف یا سیکیورٹی افسر اور فوٹو گرافر ، کیمرہ مین موجود نہیں تھے۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ’عوام کے مسائل حل نہ کرنے والے افسران کو عہدوں پر رہنےکاحق نہیں،جو افسرعوامی مسائل حل نہیں کرسکتا وہ پنجاب چھوڑ دے، اب صفائی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور نہ ہی کاغذی کارروائیوں پر یقین کیا جائے گا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’صفائی کی خراب صورت حال دیکھ کر ایل ڈبلیو ایم سی  کی کارکردگی پر افسوس ہوا، شہر میں صفائی سے متعلق کچھ عرصے سے شکایات مل رہی تھیں، جن کا خودجائزہ لیا اور کمپنی کو انتظامات بہتربنانےکی ہدایت کی ہے‘۔

عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ’لاہور پاکستان کا دل ہے اور دل کو صاف ستھرا رکھنا بہت ضروری ہے‘۔

Comments

- Advertisement -