تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

جامشورو، خوشی کے گھر میں‌ صفِ ماتم بچھ گئی

سندھ کے ضلع جامشورو  میں منگنی کی تقریب کے دوران مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 40 سے زائد مہمان زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز  کے مطابق سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے چوہان چوک میں خوشی کے گھر میں یک دم صفِ ماتم بچھ گئی۔ رپورٹ کے مطابق چوہان چوک میں منگنی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران مکان کی چھت گر گئی۔

اچانک چھت گرنے کے نتیجے میں چالیس سے زائد مہمان زخمی ہوئے، واقعے کے فوری بعد پولیس ، فلاحی ادارے کے رضا کار جائے وقوعہ پہنچنے جنہوں نے ملبے تلے دبنے والے افراد کو نکال کر ایمبولینسز کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔

جامشورو ڈسٹرکٹ اسپتال میں ڈاکٹرز نہ ہونے پر لواحقین مشتعل ہوئے اور انہیں نے ہنگامہ آرائی کی، جس کے بعد زخمیوں کو حیدرآباد منتقل کے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملبے تلے دبنے والے افراد میں سے 10 خواتین کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں حیدرآباد کے سول اسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جارہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے میں بچے بھی زخمی ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -