اشتہار

کراچی کے چڑیا گھر کا شیر ہارٹ اٹیک سے ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے چڑیا گھر میں موجود 18 سالہ ببر شیر دل کا دورہ پڑنے کے باعث وفات پاگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں موجود 18 سالہ ببر شیر منگل کے روز طبعی موت مرا، جس کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیا گیا۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شیر صبح پنجرے میں مردہ حالت میں پایا گیا، جس کے بعد ویٹرنری ڈاکٹرز کو بلا کر اس کا معائنہ کیا تو انہوں نے موت کی تصدیق کی۔

- Advertisement -

محکمۂ جنگلی حیات نے غیر قانونی طور پر لائے گئے دو شیر پکڑ کر چڑیا گھر کی انتظامیہ کے حوالے کیے تھے، جن میں سے ایک کی موت 2018 میں ہوچکی تھی جبکہ دوسرے کی آج ہوگئی۔

ماہرین کے مطابق شیر کی اوسط عمر اٹھارہ برس ہوتی ہے، آج مرنے والا شیر اپنی عمر تک پہنچ چکا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور چڑیا گھر کے ٹائیگر، ریچھ اور مادہ زیبرا کو پُر سکون موت دینے کا فیصلہ

چڑیا گھر کے ڈائریکٹر سیف عباس نے بتایا کہ ’پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ شیر کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہوئی جبکہ اُس کے دل پر چربی بھی پائی گئی‘۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں