تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب : مزدوروں کے تیز دھوپ میں کام کرنے پر پابندی، وقت متعین کردیا

ریاض : سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی ترقی نے مزدور پیشہ افراد کی بہبود اور ان کی صحت و سلامتی کے پیش نظر تیز دھوپ میں محنت مزدوری کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے کہا ہے کہ منگل 15جون سے کھلے مقامات پر تیز دھوپ میں کارکنان کے ڈیوٹی کرنے پر پابندی کا آغاز ہوجائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روزانہ دوپہر بارہ سے سہ پہر تین بجے تک پابندی مؤثر رہے گی ۔ مذکورہ پابندی کا سلسلہ 15جون سے بدھ 15 ستمبر 2021 تک جاری رہے گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے جمعرات 10 جون کو حکم جاری کیا تھا کہ کارکنان کی صحت و سلامتی کی خاطر دوپہر بارہ سے کر سہ پہر تین بجے تک کھلے مقامات پر ڈیوٹی لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام نجی اداروں کو اس کا پابند بنادیا گیا ہے۔

وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے یہ پابندی نجی اداروں کے کارکنان کی صحت و سلامتی کی خاطر لگائی ہے اور انہیں اس بات کا پابند بنایا ہے کہ وہ کارکنان کو محفوظ ماحول فراہم کریں ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے ان کی صحت و سلامتی متاثر ہوتی ہو۔

وزارت افرادی قوت نے آجروں سے کہا ہے کہ وہ مذکورہ پابندی کے تناظر میں نئے اوقات کار متعین کریں۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ اس حوالے سے اگر کسی کے ذہن میں کوئی سوال ہو تو وہ کیئر سروس 19911 پر رابطہ کرکے معلوم کرسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -