تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف

ابوظبی: پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کے اکیسویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے  167   رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس ‏جیتا اور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی نے شیرفین کی نصف سنچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور سلطانز کو جیت کے لیے 167 کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور حیدر علی نے بیٹنگ کا شاندار آغاز کیا، جس کے بعد 71 کے مجموعی اسکور پر کامران اکمل عمران طاہر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوکر پویلین روانہ ہوئے۔

پشاور زلمی کے دوسرے آؤٹ ہونے والے  کھلاڑی شعیب ملک تھے جو بغیر کوئی رن بنائے نوجوان گیند باز شاہ نواز دھانی کا شکار بنے، یوں 71 کے مجموعی اسکور پر دو کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے، بعد ازاں 84 کے مجموعی اسکور پر حیدر علی 28 رنز بنا کر موزارابانی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

مجموعی اسکور میں 4 رنز کا اضافہ ہوا ہی تھا کہ 88 رنز پر روومان شاہ نواز دھانی کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں میں کیچ تھما گئے، بعد ازاں شیر فین اور ملر نے ذمہ دارانہ انداز سے بیٹنگ کر کے اسکور کو 117 تک پہنچایا۔

ابھی اسکور 117 پر پہنچا تھا کہ ڈیوڈ ملر موزرابانی کی گیند پر پویلین روانہ ہوئے، اس دوران شیرفین نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چار چھکوں اور2 چوکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ آخری اوور میں رن لینے کی کوشش میں وہ آؤٹ ہوکر پویلین لوٹے، نئے آنے والے کھلاڑی عمید آصف نے آخری گیند پر چوکا لگا کر اننگز کا اختتام کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے شیرفین سب سے زیادہ 56 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ کامران اکمل 35، حیدر علی 28، ڈیوڈ ملر 22 رنز بنا سکے۔ زلمی کے تین کھلاڑی ڈبل ہندسے میں داخل نہ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہ نواز دھانی چار وکٹیں لے کر نمایاں بولر رہے جبکہ بلیسنگ موزارابانی صرف ایک وکٹ ہی حاصل کرسکے۔

ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز کامیابی کیساتھ کیا تھا، جہاں انہوں نے دفاعی ‏چیمپئن کراچی کنگز کو ہرا کر دو اہم پوائنٹس حاصل کئے تھے، اس کے باوجود ملتان کو پلے آف ‏مرحلے میں جانے کیلئےکامیابی کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔

اس سے قبل آج کھیلے گئے پی ایس ایل سکس کے بیسویں میچ میں عمدہ بولنگ کی بدولت اسلام ‏آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دی۔

Comments

- Advertisement -