تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایات کا ازالہ، صدر مملکت نے اہم ہدایت جاری کردی

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانیوں کی شکایات حل کرنے کے لیے خصوصی سیل تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی  نے وفاقی محتسب سیکریٹریٹ اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں وفاقی محتسب طاہرشہباز نے وفاقی محتسب کےکردار اور کارکردگی پر صدرِ مملکت کو تفصیلی بریفنگ دی۔

صدر مملک کو بریفنگ دی گئی کہ ’میڈیا آگاہی مہم سے شکایات کی تعدادمیں خاطرخواہ اضافہ دیکھا گیا سال 2020 میں 82 فیصد زیادہ شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 99.6 پر عمل درآمد ہوا جبکہ 74 فیصد کا ازالہ کیا گیا‘۔

طاہر شہباز نے بتایا کہ 2020 میں 1 لاکھ 30 ہزار 112 شکایات کو حل کیا گیا جبکہ 2019 میں یہ تعداد 74 ہزار 892 تھی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ’ایبٹ آباد،خاران میں لوگوں کو مفت انصاف کی فراہمی کیلئے علاقائی دفاتر کا قیام عمل میں لایا گیا، آن لائن شکایات کی تعدادمیں7 گنا اضافہ ہوا، سال 2020 تک آن لائن شکایات کی تعداد 77 ہزار 930 تک پہنچ گئی تھی۔

صدرِ مملکت نے کہا کہا ’وفاقی محتسب کو فعال اور مضبوط بنانےکیلئے قوانین پرنظرثانی کی ضرورت ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کی شکایت کے حل کیلئےخصوصی سیل تشکیل دیا جائے،عوام کوبلامعاوضہ انصاف فراہمی کیلئے وفاقی محتسب اپنا دائرہ مزید وسیع کرے‘۔

ڈاکٹر  عارف علوی کا کہنا تھا کہ ’مفت انصاف کی فراہمی پر وفاقی محتسب کےبارےمیں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو ایوان صدر کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت ہے،ڈیجیٹل روابط سے شکایات کے ازالے، وقت، رقم کی بچت میں مدد ملے گی‘۔

Comments

- Advertisement -