تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

خواتین کی تذلیل کی مزاحیہ ویڈیوز بنانے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ: سوشل میڈیا پر خواتین کی تذلیل کی پرینک ویڈیوز بنانے والے یوٹیوبر کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خواتین کی تذلیل کی مزاحیہ ویڈیو بنانے والے پرینک اسٹار محمد علی کو پولیس نے لاہور سے گرفتار کرکے گوجرانوالہ منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شہرت اور فالوورز بڑھانے کے لیے خواتین کو ہراساں کرکے گلی محلوں میں پرینک ویڈیو بناتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے، ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔

ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سی پی او سرفراز احمد فلکی کے مطابق شہرت کے نام پر خواتین کو ہراساں اور تذلیل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -