تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز: عمان میں پھر کرفیو نافذ

مسقط : عمان کی سپریم کمیٹی نے کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں دوبارہ کرفیو کا نفاذ کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلطنت عمان میں کرونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جس کا پھیلاؤ روکنے کےلیے عمان سپریم کمیٹی نے رات 8 بجے سے صبح 4 بجے پر ملک بھر میں کرفیو لگانے کا اعلان کردیا۔

عمانی سپریم کمیٹی کا کہنا ہے کہ کرفیو کا نفاذ اگلے فیصلے تک نافذ العمل رہے گا اور اس دوران رات بجے سے صبح 4 بجے تمام عوامی مقامات بند و تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی جب کہ گاڑیوں اور شہریوں کے بلا ضرورت آمد و رفت پر پابندی ہوگی۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ عمان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے 33 افراد لقمہ اجل بن گئے، جو اب تک عمان میں ہونے والے اموات کی بلند ترین شرح ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلطنت عمان بھی بلیک فنگس کی لپیٹ میں آگئی

خیال رہے کہ سلطنت عمان میں بلیک فنگس کے کیسز بھی ریکارڈ ہوئے ہیں جس نے بھارتی میں بدترین تباہی مچائی رکھی ہے۔

Comments

- Advertisement -