تازہ ترین

سعودی عرب: ملازمین کے ‘ھروب’ سے متعلق اہم وضاحت آگئی

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن نے گھریلو ملازمین کے ‘ھروب’ کے حوالے سے اہم وضاحت پیش کی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ پاسپورٹ نے اپنی وضاحت میں ھروب کی چند شرائط سے بھی آگاہ کیا ہے جن کے تحت فرار ہونے والے گھریلو عملے کی آن لائن رپورٹ کی جاسکے گی۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ گھریلو عملے کے لاپتہ ہوجانے پر ھروب کی آن لائن رپورٹ کی جاسکتی ہے جس کے لیے 5 شرائط میں مقیم غیرملکی کا اقامہ مؤثر ہونا ضروری ہے، اسی طرح دوسری شرط یہ ہے کہ کسی بھی زیر کفالت فرد کے خلاف صرف ایک بار ہی ھروب کی رپورٹ کی جاسکتی ہے۔

شرائط کے مطابق ھروب کی رپورٹ کے اندراج کے 15 روز کے اندر آن لائن منسوخ کرائی جاسکتی ہے، اگر کسی مفرور عملہ کا فائنل ایگزٹ نکل گیا ہو اس کے خلاف ھروب نہیں لے گا۔

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے یہ بھی بتایا کہ اگر ھروب کی رپورٹ کے اندراج پر پندرہ روز سے زیادہ گزر چکے ہوں تو ایسی صورت میں کسی بھی قیمت پر اسے منسوخ نہیں کرایا جاسکتا۔ بعد ازاں متعلقہ ادارے مذکورہ فرد کو تلاش کرکے ملک بدر کردیں گے اور پھر اسے دوبارہ مملکت آنے نہیں دیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -