اشتہار

پہاڑوں کی شہزادی ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان کی ننھی کوہ پیما سلینہ خواجہ ایک اور اعزاز اپنے نام کرنے کیلئے تیار ہیں، وہ اس سے قبل پاکستان کی متعدد برفانی چوٹیاں سر کر چکی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سلینہ خواجہ براڈ پیک چوٹی کو سر کرنے کیلئے اسکردو پہنچ گئیں ہیں، براڈ پیک چوٹی کی سطح سمندر سے اونچائی آٹھ ہزار سینتالیس میٹر ہے، سلینہ خواجہ کا کہنا ہےکہ وہ یہ چوٹی سر کرکے پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرنا چاہتی ہیں۔

سلینا خواجہ کا کہنا تھا کہ آلودگی کے باعث ماحول ہمارا قدرتی ماحول تباہ ہوچکا ہے، میں دنیا کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ دنیا کی کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز رکھنے والی سلینہ خواجہ اس سے قبل قراقرم سلسلے کی مشکل ترین چوٹی اسپنٹک بھی سر کر کے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہیں یہ چوٹی 7 ہزار 27 میٹر بلند ہے، وہ اس چوٹی کو سر کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین کوہ پیما بھی ہیں۔

اس سے قبل سلینہ 5 ہزار 765 میٹر بلند کوزہ سر چوٹی بھی سر کر کے عالمی ریکارڈ بنا چکی ہیں۔ علاوہ ازیں وہ منگلی اور ولیوسر چوٹی بھی تسخیر کرچکی ہیں۔

سلینہ کا خواب دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنا ہے جس کی بلندی 8 ہزار 8 سو 48 میٹر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں