اشتہار

’میں آپ سے محبت کرتی ہوں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اخلاص اور محبت سے متعلق ایک اہم پیغام شیئر کردیا۔

اداکارہ ماہرہ خان نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اخلاص اور محبت پر ایک نوٹ شیئر کیا ہے اس نوٹ میں اخلاص اور سچی محبت کے حوالے سے ایک اہم پیغام دیا گیا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں آپ کو جوابدہ ٹھہرا سکتی ہوں لیکن پھر بھی آپ سے محبت کرتی ہوں، آپ مجھے جوابدہ ٹھہراسکتے ہیں لیکن پھر بھی مجھ سے محبت کرتے ہیں۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’یہی حقیقی قوت و توانائی اور سچی محبت ہے۔‘

واضح رہے کہ ماہرہ خان بالی ووڈمیں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، اداکارہ نے شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’رئیس‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔

ماہرہ خان کو شوبز انڈسٹری میں قدم رکھے 10 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

اداکارہ نے اس ضمن میں ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس پر انہیں فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے مبارک باد دی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں