تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

بھارتی پولیس کا انوکھا کارنامہ: کئی ماہ قبل مرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے خطرناک ہتھیاروں سے حملے اور مارپیٹ کے مقدمے میں ایک سال قبل مرنے والے شخص کو بھی نامزد کردیا۔

جی ہاں! یہ حیران کن واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش میں آیا، جہاں ضلع میرٹھ کے پریکشت گڑھ پولیس اسٹیشن میں ایسے شخص کے خلاف حملے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کا انتقال ہوئے ایک سال گزر گیا۔

میرٹھ کے ایک گاؤں میں دو فریق کے مابین آپسی تنازعے کے دوران مارپیٹ اور تیز دھار ہتھیاروں سے حملے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مار پیٹ کے بعد دونوں فریقین نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک دوسرے کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے بغیر کسی تحقیق کے ایک ایسے شخص کو بھی مقدمے میں نامزد کردیا ہے جو سال پہلے مرچکا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مرنے والے شخص کے اہل خانہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ لیکر پولیس اسٹیشن پہنچے اور افسرا سے انصاف کی اپیل کی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ میڈیا نمائندوں نے خبر ملتے ہی پولیس سے مؤقف جاننے کی کوشش کی تو پولیس نے لاپرواہی اور بنا تحقیق مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

Comments

- Advertisement -