تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

حکومت کا پیر کے روز تک بجلی اور گیس کی فراہمی میں نمایاں بہتری لانے کا اعلان

اسلام آباد: حکومت نے ملک بھر میں پیر کے روز تک بجلی اور گیس کی فراہمی میں نمایاں بہتری لانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے جمعہ کو نیوز کانفرنس میں اعلان کیا کہ 2 دن تک بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی، اور پیر کے روز تک بجلی اور گیس کی فراہمی میں نمایاں بہتری آ جائے گی۔

انھوں نے کہا ایل این جی کی 40 فی صد فراہمی شیڈول سے 2 دن پہلے بحال کر دی گئی ہے، ایل این جی جہاز کی تبدیلی کا کام 30 دن میں کامیابی سے مکمل کر لیا گیا تھا، اور اب پیر کے روز تک جہاز سے 100 فی صد ایل این جی منتقل کر لی جائے گی۔

حماد اظہر نے کہا 3 دن پہلے سوئی سدرن کی ایک تنصیب سے معطل شدہ گیس فراہمی بھی بحال کر دی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا فرنس آئل کے پلانٹس ہر گرمی کے موسم میں چلتے ہیں، جب کہ تربیلا میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کی صرف 20 فی صد پیداوار ہو رہی تھی، اب گرمی کی شدت سے تربیلا میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا جب ہم نے حکومت سنبھالی تو زیر گردش قرضوں میں ماہانہ 450 ارب کا اضافہ ہو رہا تھا، اب زیر گردش قرضوں میں اضافہ کم ہو کر 177 ارب روپے تک آ چکا ہے۔

حماد اظہر نے حکومتی منصوبوں سے متعلق بتایا کہ آئندہ 8 سال میں بجلی کے 26 ہزار میگا واٹ کے منصوبے مکمل ہونے جا رہے ہیں، بجلی کی ترسیل میں مزید 10 ہزار میگا واٹ اضافہ کریں گے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی ڈیمانڈ اس لیے زیادہ ہو گئی ہے کیوں کہ ملک میں انڈسٹریز زور و شور سے چل رہی ہیں۔

Comments

- Advertisement -