تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

خلیجی ممالک کیلیے پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

خلیجی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانےکیلئے پی آئی اے نے پروازوں کا شیڈول جاری ‏کر دیا۔ ‏

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے دبئی، دوحہ اور بحرین سےپاکستان کے لیے 18 ‏پروازیں آپریٹ کرے گی۔

پروازیں گلف ممالک سے لاہور، اسلام آباد اور کراچی کے لیے آپریٹ کی جائیں گی۔ پی آئی اے ‏فلائٹ آپریشن کیلئے بوئنگ 777 طیارےاستعمال کرے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دبئی سے پاکستان 10، دوحہ سے6، بحرین سے 2 پروازیں آپریٹ کی جائیں ‏گی اور گلف ممالک سے فلائٹ آپریشن 6 جولائی سے 18 جولائی تک مکمل کیا جائے گا۔

قومی ایئرلائن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو عید سے قبل واپس لانے کے انتظامات مکمل کر ‏‏لیے ہیں اور پھنسے ہونے ہم وطنوں کو واپس لانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔

غیرملکی ائیرلائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی کے بعد امریکا سمیت دیگر ممالک سے ‏‏آنیوالے ہزاروں پاکستانی مسافر پھنس گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزاروں پاکستانی مہنگے ٹکٹ خریدنے کے باوجود دیار غیر میں محصور ہوگئے ‏‏ہیں اور امریکا، ترکی سمیت کئی ممالک میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد واپسی کی منتظر ہیں ، غیر ‏‏ملکی ایئرلائن کی جانب سے پاکستان کیلئے اوور بوکنگ کی گئی۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں