اشتہار

سعودی عرب میں‌ چالیس ہزار ملازمتوں‌ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے مزید 6 پیشوں اور شعبوں کو سرکاری تحویل میں لینے کی منظوری دے دی، جس کے نتیجے میں چالیس ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی حکومت نے اتوار کے روز مزید 6 شعبوں اور پیشوں کو مقامی سطح پر اپنانے کی منظوری دی، جس کے بعد مقامی شہریوں کے لیے ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وزارتِ انسانی وسائل اور سماجی ترقی کے وزیر انجینئر احمد بن سلیمان الراجحی نے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد پیشوں اور سرگرمیوں کو سرکاری تحویل میں لے کر 6 نئے وزارتی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، ان پیشوں کو مقامی سطح پر اپنانے سے چالیس ہزار ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے جن پر مقامی شہریوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

- Advertisement -

وزیر انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے بتایا کہ ’ان پیشوں اور شعبوں میں تکنیکی، انجینئرنگ، قانونی مشیر، قانون کمپنیاں، کسٹم کلیئرنس، جائیداد کی خرید و فروخت، سینیما سیکٹر اور ڈرائیونگ اسکول شامل ہیں‘۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال کے منصوبے کا مقصد دو لاکھ 30 ہزارسے زیادہ ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔

وزیر نے بتایا کہ ’مختلف کمپنیاں اور ادارے مقامی سطح پر شہریوں کو روزگار کی فراہمی اور مختلف پیشوں کو اپنانے کے حوالے سے حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے حکومت کے ساتھ اس شعبے میں تعاون سے لیبر مارکیٹ کی ترقی، کاردکردگی میں بہتری اور پیداوار میں اضافہ بھی ہوگا‘۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں