اشتہار

راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس 9 جولائی سے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس 9 جولائی سے نجی شعبے کے تحت چلے گی، 9، 10 اور 11 جولائی کو کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اور کراچی کے درمیان سرسید ایکسپریس 9 جولائی سے نجی شعبے کے تحت چلے گی، وزیر ریلوے اعظم سواتی راولپنڈی اسٹیشن پر ٹرین کا افتتاح کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ 9، 10 اور 11 جولائی کو کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اے سی کلاس میں ایل ای ڈیز، وائی فائی کھانے اور دیگر سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق ابتدائی تین دن راولپنڈی سے کراچی اے سی سلیپر کا کرایہ 6 ہزار 750 روپے ہوگا۔ بزنس کلاس کا کرایہ 5 ہزار 250 جبکہ اے سی اسٹینڈرڈ کرایہ 3 ہزار 900 روپے ہوگا۔

لاہور اکانومی کلاس بمعہ کمپلیمنٹری سروس کرایہ 17 سو 25 روپے ہوگا۔ نجی کمپنی نے ریلوے سے ٹرین کی کمرشل مینجمنٹ 13 سو 50 ملین سالانہ میں حاصل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں