تازہ ترین

سعودی عرب: اچھی خبر آگئی

ریاض: سعودی عرب میں شہریوں کو مفت یا بہترین سہولت کے ساتھ پلاٹ دینے اور مکانات تعمیر کرانے کے لیے 5 لاکھ ریال تک قرضہ دیا گیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا کہنا ہے کہ مملکت میں 2020 کے دوران رہائشی یونٹس کے مالکان کی تعداد بڑھی ہے، حکومتی اقدامات سے 62 شرح تک شہری اپنے گھروں کے مالک بنے، اس منصوبے کی تکمیل کے لیے مختلف اسکیمیں اور پروگرامز بھی متعارف کرائے گئے۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ سعودی حکومت کے اقدامات کے باعث 2020 میں تین لاکھ 34 ہزار نئے مکانات تیار ہوئے، 2020 کے دوران مکانات بنانے کے لیے 2 لاکھ 66 ہزار قرضے جاری کیے گئے۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہریوں کو مفت پلاٹ بھی فراہم کیے گئے جبکہ 5 لاکھ ریال تک کا قرضہ مکان بنانے کے لیے دیا گیا۔

سعودی عرب میں سکنی نامی پروگرام کے ذریعے امیدوار کی آمدنی اور اس کے خاندان کے افراد کی تعداد کو سامنے رکھ کر مکان کے لیے قرضہ، پلاٹ یا تیار شدہ مکان فراہم کیا جا رہا ہے۔ سعودی حکومت انتہائی محدود آمدنی والے خاندانوں کے لیے مکان فنڈ کا ضمانتی پروگرام بھی جاری کیے ہوئے ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2020 کے دوران مکانات کی فنڈنگ کے تحت 136 ارب ریال فراہم کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -