اشتہار

کورونا سے موت کا انوکھا کیس، محقق سٹ پٹا گئے

اشتہار

حیرت انگیز

کورونا کی دو مختلف اقسام سے متاثرہ عمررسیدہ خاتون کی موت نے سائنسدانوں اور محققین ‏کو سٹ پٹانے پر مجبور کر دیا۔

کورونا کی نت نئی اقسام سامنے آنے پر ریسرچرز پہلے ہی پریشان تھے کہ اب دو مختلف اقسام ‏ایک ہی انسانی جسم میں پائے جانے پر وہ چکرا کر رہ گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا سے ہلاک ہونے والی 90 سالہ خاتون وائرس کی دو ‏مختلف اقسام سے متاثرہ تھیں اور چند ہی دنوں میں اس کی موت واقع ہو گئی۔

- Advertisement -

محققین کا کہنا ہے کہ خاتون اکیلی رہتی تھیں اور انہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی، گھر میں ہی ‏ان کا علاج چل رہا تھا لیکن طبیعت بگڑنے پر آلسٹ شہر کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی ‏طور پر آکسیجن لیول ٹھیک تھا لیکن اچانک سانس لینے میں دشواری ہوئی اور 5 دن میں ہی وہ چل ‏بسی۔

محققین نے خاتون کے جسم کا معائنہ کیا تو معلوم ہوا کہ دو مختلف کورونا کی اقسام پائی گئی ‏ہیں، ایک برطانوی قسم الفا اور جنوبی افریقا میں دریافت ہونے والی بیٹا تھی۔

کورونا کا انوکھا کیس سامنے آنے پر محققین پریشان ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی جارہی ‏ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں