تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

‏’مریم نواز جلد الیکشن مہم سے راہ فرار اختیار کرلیں گی‘‏

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ابھی سےآزادکشمیرالیکشن ‏میں دھاندلی کا رونا شروع کردیا مریم نواز جلد الیکشن مہم سے راہ فرار اختیار کرلیں گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مریم نواز کشمیرکی تاریخ سے ‏بھی لاعلم ہیں وہ جو انتخابی مہم چلارہی ہیں ان کو پالیسی کا علم نہیں، دھاندلی کی باتیں اس ‏لئے کررہےہیں کیونکہ ان کی سیاسی پوزیشن نہ ہونے کے برابر ہے

فواد چوہدری نے کہا کہ اربوں روپے پاکستان سے چوری کرکے باہر لےجایا گیا،جائیدادیں خریدی ‏گئیں شہبازشریف کو اپنے اوپر لگے الزامات کا جواب میڈیا کےسامنے دینا چاہیے اربوں روپےانکے ‏اکاونٹ سے نکل رہا ہے یہ کہتے ہیں ہم نے خدمت کی۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی پراپرٹی اسوقت میں لندن میں ہے جن کا ہمیں علم ہے ہمیں نہیں ‏پتہ کہ ان کی دنیا میں اور کہاں کہاں جائیدادیں ہیں؟ پی ٹی آئی حکومت کی پوزیشن مستحکم ہے پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس کے آزادکشمیر کے ‏تمام حلقوں میں امیدوارہیں بلاول بھٹو میدان چھوڑ کر بھاگ گئے کیونکہ ان کے امیدوار ہی نہیں ‏آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کے صرف8امیدوار ہیں۔

افغانستان کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ کوشش کررہےہیں کہ افغانستان میں امن قائم ہو افغان ‏معاملے پر پاکستان کی کوشش دنیا سرا رہی رہے ہم امن کےلئے پارٹنر ہیں تنازع میں نہیں قومی ‏سلامتی کمیٹی میں تمام جماعتوں نےمؤقف کی حمایت کی۔

Comments

- Advertisement -