تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

بابر اعظم نے عمران خان کا ریکارڈ‌ توڑ‌ دیا

برمنگھم: قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بطور کپتان انگلینڈ کے خلاف 158 رنز کی اننگز کھیل کر عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی انفرادی اننگز کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی انگلش ٹیم کے خلاف سب سے بڑا اسکور رہی، بابر نے میزبان ٹیم کے خلاف سنچری کا عمران خان کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

عمران خان نے 1983 میں انگلینڈ کے خلاف انہی کی سرزمین پر سنچری اننگز کھیلی تھی۔

بابر اعظم پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے ہیں جنہوں نے انگلش ٹیم کے خلاف انہی کی سرزمین پر تین سنچری اننگز کے ساتھ ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف کیریئر کی 14ویں سنچری اسکور کی۔

بابر اعظم نے نصف سنچری 50 گیندوں پر مکمل کرنے کے بعد اگلے پچاس رنز 32 گیندوں پر بنائے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا اعزاز سعید انور کے پاس ہے، سعید انور نے 244 اننگز میں 20 سنچریاں اسکور کیں۔

محمد یوسف نے 267 اننگز میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں۔

بابر اعظم نے صرف 81 اننگز میں 14 سنچریاں اسکور کرلیں، بابر کو محمد یوسف کا سنچریوں کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے ایک سنچری درکار ہے۔

دوسری جانب بابر اعظم نے 45 اننگز میں 2 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کرلیا۔

اس سے قبل ہاشم آملہ نے 40 اننگز، ظہیر عباس، کیون پیٹرسن نے 45، 45 اننگز میں 2 ہزار رنز اسکور کیے تھے۔

Comments

- Advertisement -