تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

وزیراعظم 29جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغازکریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان 29 جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبے کا آغاز کریں گے، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈیولپمنٹ ،آسان قرضے پروگرام کاحصہ ہوں گے۔

حکومت نے سب سے بڑا فلاحی منصوبہ لانچ کرنے کی تیاری کرلی ، اس حوالے سے 40 لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔

حکومت نے "کامیاب پاکستان” پروگرام 29جولائی سے لانچ کرنے کا فیصلہ کرلیا ، اس سلسلے میں وزیرخزانہ شوکت ترین اوروزیراعظم معاون خصوصی عثمان ڈارکی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر مملکت برائےاطلاعات فرخ حبیب بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم 29جولائی کو حکومت کے سب سے بڑے فلاحی منصوبےکاآغازکریں گے ، مرکزی تقریب کنونشن سینٹرمیں ہو گی، عثمان ڈار کو تیاریوں کا ٹاسک سونپ دیاگیا ہے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ وزیراعظم نے عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا ، ملکی سطح پر "کامیاب پاکستان” پروگرام 29 جولائی سے لانچ ہوگا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ کامیاب پاکستان فلاحی ایجنڈے پر مشتمل سب سے بڑا پروگرام ہوگا، ہاوسنگ منصوبے، اسکل ڈیولپمنٹ ،آسان قرضے پروگرام کاحصہ ہوں گے جبکہ ہیلتھ کارڈز ،زرعی خدمات بھی کامیاب پاکستان پروگرام میں شامل ہیں، 40لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالنے کیلئے جامع پلان بنایا گیا ہے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ اربوں روپے کا بجٹ مختص، 5 لاکھ روپے تک بغیر سود قرضہ دیا جائے گا ، پروگرام کے تحت کسانوں کو سود کے بغیر قرض اور کاروبار کیلئے رقم ملے گی۔

عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ہر خاندان میں سے 1 فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دے گی، منصوبے کےذریعےعوام کو لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم میں شامل کیا جائے گا جبکہ مائیکروفنانسنگ کے ذریعےنچلےطبقے کی مدد کا طریقہ کار بھی طے کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -
عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔