اشتہار

سڑک پر قیامت ٹوٹ پڑی، دل دہلا دینے والے مناظر (کمزور دل افراد نہ دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں پیش آنے والے خطرناک حادثے نے دل دہلا دیے، اس بھیانک واقعے کے دوران خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میشی گن میں فیول ٹینکر ہائی وے پر حادثے کا شکار ہوگیا، ٹرک شاہراہ کے درمیانی حصے سے ٹکرایا جس کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے میں ٹرک کے ڈرائیور نے چھلانگ لگا کرجان بچائی، اسے معمولی زخم آئے، حادثے کے بعد دھوئیں کے سیاہ بادل بلند ہونے لگے۔

- Advertisement -

حادثہ کا شکار ہونے والے ٹینکر میں چودہ ہزار گیلن فیول تھا۔ واقعے کے فوراً متعلقہ اداروں نے آپریشن کا آغاز کیا، شاہراہ کئی گھنٹوں تک بند رہی تاہم اب دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں