اشتہار

ہزار روپے کلو کے حساب سے بکرے فروخت؟ ویڈیو دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

عید قرباں کی آمد آمد ہے اور شہری سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قربانی کے جانور خریدنے کے لیے منڈیوں کا رخ کررہے ہیں لیکن منڈی میں جانور مہنگے ہونے کے سبب شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

ایسے میں چنیوٹ کے رہائشی تین دوستوں نے مل کر شہریوں کی پریشانی حل کردی ہے اور ان کی جانب سے ہزار روپے کلو کے حساب سے بکرے فروخت کیے جارہے ہیں۔

چنیوٹ کے شہری کا کہنا ہے کہ عید قرباں پر مہنگائی بہت زیادہ ہوجاتی ہے اور لوگوں کو بکرے دستیاب نہیں ہوتے اور اگر مل بھی رہے ہوتے ہیں تو ان کی قیمت شہریوں کی قوت خرید سے باہر ہوتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ہم ہزار روپے کلو کے حساب سے بکرے فروخت کررہے ہیں، بکرے کو دیسی خوراک پر پالا گیا ہے اور انہیں دیسی خوراک کھلائی جاتی ہے۔

دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ یہاں آکر بکرے پسند آگئے اور انہوں نے بکروں کو عام خوراک دی ہے، ان کی جانب سے بکروں کو چنے یا دوسرا کوئی پانی پلا کر موٹا نہیں کیا گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ وزن کے اعتبار سے بکرا خریدنے میں ہمیں آسانی ہوگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں