تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

بدمعاش بننے کا شوق نوجوان کو بھاری پڑ گیا

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں بدمعاش بننے کے خواہش مند شہری کو  پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق غازی آباد سے تعلق رکھنے والے رتک ملک نے اسلحے کے ساتھ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیوز شیئر کیں اور انہیں لہرا کر رعب قائم کرنے کی کوشش کی۔

نوجوان نے ویڈیو میں کہا کہ وہ علاقے کا بدمعاش، منشیات فروش اور جرم کی دنیا کا بڑا نام بننا چاہتا ہے تاکہ لوگ اُس کے نام سے خوف زدہ ہوں اور اُس کا رعب قائم ہو۔

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اس کا نوٹس لیا اور رتک کو گرفتار کر کے اُس کے قبضے سے دو پستولیں برآمد بھی کیں۔

تھانہ ٹرونکا سٹی کے آفسر سندیپ کمار سنگھ نے بتایا کہ نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے جیل میں ڈال دیا گیا۔

پولیس آفیسر نے نوجوان کی دو تصاویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جس میں وہ زمین پر ہاتھ جوڑ کر بیٹھا ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -