اشتہار

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک اضافہ ، کیسز مثبت آنے کی شرح 7.5 فیصد تک جاپہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملک میں کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور کیسز مثبت آنے کی شرح 7.5 فیصد سے زائد ہوگئی ، ایک دن میں3 ہزار752 کیسز رپورٹ ہوئے اور بتیس مریضوں کاانتقال ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر سے کورونا کے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ 24گھنٹےمیں ملک میں کورونا کے32 مریض جاں بحق ہوئے ، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 048 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹےمیں ملک بھر میں 49947 کورونا ٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے 3752 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، جس کے بعد مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 تک پہنچ گئی جبکہ کورونا کے فعال کیسز کی تعداد57799 ہے۔

- Advertisement -

ملک میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 7.5 فیصد سے زائد ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا کے 277 مریض وینٹی لیٹر پر اور 639 اسپتالوں میں کورونا کے 3045 مریض زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کورونا میں مبتلا جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور ان کی اہلیہ میں بھارتی ویریئنٹ کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد ڈاکٹرز نے سی ٹی اسکین تجویز کیا ہے۔

کراچی میں کورونا پھیلنے کی شرح بیس فیصد سے زائد ، پشاورمیں چودہ اورمظفرآباد میں شرح تیرہ فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی جبکہ بلوچستان میں کیچ اورگوادر میں پندرہ روز کیلئے لاک ڈاؤن لگادیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں