تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

پاکستان میں عید پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے بھیانک نتائج سامنے آنے لگے

اسلام آباد : عید پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث 24 بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے اور 5 اضلاع میں یومیہ شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے نتائج سامنے آنے لگے ، 24 بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ ہفتے کورونا کیسز کی تعداد میں بتدریج اضافے کا خدشہ ‌‌ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں 5 اضلاع میں کورونا کی یومیہ شرح 10 فیصد سے تجاوزکرگئی جبکہ کورونا کی یومیہ بلندترین 24.82 فیصد شرح کراچی میں ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گلگت میں کورونا کی یومیہ شرح 2.99، اسکردو میں 14.66 فیصد ، مظفرآباد میں کوروناکی یومیہ شرح 19.76 اور میرپور میں 8.54 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 24 گھنٹے میں ضلع دیامر میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح صفر رہی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حیدرآباد میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 6.34 فیصد، وفاقی دارالحکومت میں مثبت کیسزکی یومیہ شرح10.95فیصد، پشاورمیں کورونا کیسز کی شرح12.41،صوابی میں 4.60 فیصد، مردان میں یومیہ شرح 4.06، ایبٹ آباد میں 7.95فیصد، نوشہرہ میں 7.20 اور سوات میں 2.06 فیصد رہی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ 24گھنٹےمیں چارسدہ میں کورونا کیسزکی شرح صفررہی جبکہ اس دوران راولپنڈی میں کیسز کی یومیہ شرح 18.59 فیصد، لاہور میں 5.64،ملتان میں2.67، گجرات میں 0.92 فیصد، فیصل آباد میں 1.83، گوجرانوالہ میں0.59 فیصد اور بہاولپور میں 3.17فیصد ریکارڈ کی گئی اور کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 4.46 فیصد رہی ۔

Comments

- Advertisement -