تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

اقرا اور یاسر کے بیٹے کو پھوپھو نے تحفہ دے دیا

کراچی: معروف اداکارہ اقرا عزیز اور اداکار یاسر حسین نے اپنے بیٹے کے ننھے سے ہاتھ کی تصویر شیئر کردی اور بتایا کہ پھپھو نے بھتیجے کو تحفہ دیا ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے یاسر حسین نے لکھا کہ ’ان کے بیٹے کبیر حسین کو پھوپھو نے سونے کی انگوٹھی تحفے میں دی ہے۔

یاسر نے پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کے لیے طنزیہ کیپشن بھی درج کردیا۔

انہوں نے لکھا کہ ’کبیر کی تصویر میں دو چیزیں بہت غلط ہیں، ایک تو سونا مرد پر حرام ہے، دوسرا یہ کہ دیکھو ذرا لڑکے کو پنک کپڑے پہنا دیے۔

اداکار نے وضاحت پیش کی اور ناقدین سے متعلق کہا کہ اس سے پہلے کہ آپ بنیں میں ہی وہ فخر کے قابل پاکستانی
سوشل میڈیا صارف بن جاتا ہوں۔

خیال رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے گھر بیٹے کی پیدائش 23 جولائی کو ہوئی تھی، دونوں نے بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا۔

Comments

- Advertisement -