اشتہار

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا تیسرا ٹی20 بھی بارش کی نذر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا تیسرا ٹی20 بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹی20 منگل کو کھیلا جائے گا۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ جاری تھی کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔ تاخیر سے شروع ہونے والا میچ ایک اعشاریہ2اوورز بعدہی روکنا پڑ گیا۔ پچ پر کوررز ڈال دیے گئے  اور گراؤنڈ اسٹاف پانی نکالنے میں مصروف رہا۔

گایانا میں ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کا ٹاس بارش کی وجہ سے تاخیر سے ہوا تھا۔

- Advertisement -

میزبان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کو ترجیح دی۔اس اہم میچ کے لیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی تھی۔

ویسٹ انڈین ٹیم میں ایون لوئس کی جگہ آندرے رسل کی واپسی ہوئی ہے جب کہ قومی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف شامل کیا گیا۔

ٹاس کے موقع پر ویسٹ انڈین ٹیم کے کپتان کیرون پولارڈ نے کہا ہے کہگزشتہ میچ میں کی گئی غلطیاں نہیں کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم  نے کہا کہ محمد حفیظ کا تجربہ ہمارے لئے بہت اہم ہے ہم مڈل آرڈر میں مشکلات کاشکارہیں تاہم میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

Image

چار میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ چوتھا میچ تین اگست کو شیڈول ہے۔

گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم نے کالی آندھی کو سات رنز سے شکست دی تھی، محمد حفیظ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

گذشتہ روز قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بنایا تھا، محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 36 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیل کر کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ 748 رنز کا ریکارڈ توڑا۔

اس سے قبل آٗئرلینڈ کے اسٹرنلنگ نے 2019 میں 20 اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا تھا، محمد رضوان نے صرف 14 اننگز میں 748 رنز کا ہندیہ عبور کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں