اشتہار

پولیس ہیڈکوارٹر میں چوری شدہ بجلی سے بٹ کوائن کی مائننگ، ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

وارسا : پولینڈ کے دارالحکومت میں واقع پولیس ہیڈ کوارٹر میں کرپٹو کرنسی (بٹ کوائن) کی چوری کی بجلی سے کی جانے والی مائننگ پکڑی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ملک پولینڈ میں پولیس نے دارالحکومت میں بٹ کوائن کی غیر قانونی بجلی سے کی جانے والی مائننگ پکڑی ہے جو پولیس ہیڈکوارٹر سے جاری تھی۔

ترجمان پولیس ماریوش چیارکا کا کہنا تھا کہ پولیس ہیڈکوارٹر سے ایک سویلین ملازم بجلی چوری کرکے بٹ کوائن کی مائننگ کررہا تھا جسے برطرف کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے، چوری کی بجلی سے بٹ کوائن کی مائننگ کا آپریشن کے دوران پتہ چلا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے مائننگ کو روک دیا گیا ہے۔

کرپٹو کرنسی کی مائننگ ایک ایسا ورچوئل طریقہ کار ہے، جس کی مدد سے عام طور پر دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلے ہوئے بلاک چین کمپیوٹر نیٹ ورکس کے ذریعے مالی ادائیگیوں کی تصدیق کرتے ہوئے نئی کرنسی تیار کی جاتی ہے۔

کرپٹو مائننگ آپریشنز بہت زیادہ بجلی استعمال کرتے ہیں لیکن اگر بجلی سستی ہو تو یہ عمل مائننگ کرنے والے افراد اور گروپوں کے لیے مالیاتی حوالے سے مزید پرکشش ہو جاتا ہے۔ کرپٹو مائننگ عام طور پر کرپٹو مائننگ فارمز کے ذریعے کی جاتی ہے، جن سے مراد بہت بڑے بڑے کمپیوٹر نیٹ ورکس ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا میں ایک بٹ کوائن کی قیمت 41000 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی میں تقریباً 66 لاکھ 66 ہزار روپے سے بھی زائد بنتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں