تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

سعودی عرب: بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کیلئے بڑی خبر آگئی

ریاض: سعودی پبلک پراسیکیوشن نے خبردار کیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے ذریعے کورونا زدہ ممالک سے سعودی عرب آنے والے مسافروں پر 5 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے متنبہ کیا ہے کہ وہ مسافر جنہوں نے کورونا متاثرہ ممالک کا دورہ کیا ہو اور وہ مملکت آئیں تو ان پر پانچ لاکھ سعودی ریال جرمانہ ہوگا، جبکہ ایسے شہریوں کو فضائی سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔

SR500,000 in fine for passengers coming from COVID-19 affected countries -  Saudi Gazette

پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ کورونا زدہ ممالک سے شہریوں کا سعودی عرب آنا حکومت کے مقررہ کورونا اصولوں کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا، ایسی صورت میں ٹریول کمپنیوں اور مسافر دونوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

سعودی پبلک پراسیکیوشن کے مطابق سفری سہولت فراہم کرنے والوں پر بھی جرمانہ ہوگا، فضائی کمپنوں کو پابندی کیا ہے کہ وہ مملکت جانے کے خواہش مند مسافروں کا مکمل ڈیٹا چیک کریں۔

اس بات کی یقین دہانی ضروری ہے کہ مسافروں نے کورونا متاثرہ ممالک کا دورہ نہ کیا ہو اور یہ شواہد سعودی عرب کی متعلقہ انتظامیہ تک ارسال کرنا بھی لازم ہے۔

پراسیکیوشن نے کہا ان قوائد وضوابط کی خلاف ورزی جرم سمجھی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -