تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

’دو دن کی جیل سے نذیر چوہان کی ہوا نکل گئی‘

لاہور: جہانگیر ترین گروپ کے رہنما راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ دو دن کی جیل سے نذیر چوہان کی ہوا نکل گئی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں جہانگیر ترین گروپ کے راجہ ریاض نے ساتھی نذیر چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نذیر چوہان دودھ پیتے بچے نہیں بڑے جذباتی آدمی ہیں۔

راجہ ریاض نے کہا کہ نذیر چوہان کا جیل سے آنے کے بعد بیانیہ یکدم بدل گیا اب ہمیں ان سے رابطے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان کو شروع سے سمجھاتے تھے آرام سے چلیں سیاست ہے، وہ خود چل کر جہانگیر ترین کی حمایت میں آئے تھے۔

ایک سوال کے جواب میں راجہ ریاض نے کہا کہ ہم سب اور جہانگیر ترین کے قائد عمران خان ہیں، کچھ غلط فہمیاں ہیں جس کی بنیاد پر ہم نے جہانگیر ترین کی حمایت کی، ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔

راجہ ریاض نے کہا کہ نذیر چوہان نے عمران خان کے خلاف بیان دیا جس پر انہیں سمجھایا، جیل میں رہنا مشکل کام ضرور ہے اصول والے کھڑے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’مجھے استعمال کرنے پر جہانگیر ترین کو شرم آنی چاہیے‘: نذیر چوہان

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کی حمایت میں ہمارا گروپ قائم رہے گا، نذیر چوہان کو ہم نے گروپ میں زبردستی نہیں بلایا تھا، گروپ میں کسی بھی ممبر کو زبردستی شامل نہیں کیا۔

راجہ ریاض نے کہا کہ نذیر چوہان کے استعمال کرنے کے بیان کی مذمت کرتا ہوں، چوہان خود گروپ میں آئے جیل جانے کے بعد مؤقف بدل گیا۔

Comments

- Advertisement -