اشتہار

پاکستانی روپے کی قدر میں‌ اضافہ، امریکی ڈالر اور سعودی ریال کی قیمت بھی کم ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں آج ڈالرز کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی، مارکیٹ بند ہونے تک روپے کی قدر میں 24 پیسے کا اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق روپے کی قدر میں حالیہ اضافے کے بعد ایک امریکی ڈالر کی قیمت 163 روپے 23 پیسے تک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ دس ماہ سے 1 امریکی ڈالر  کی قیمت 164 روپے کے قریب ہے، اکتوبر 2020 میں امریکی کرنسی کی قدر میں تاریخی اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد قیمت 169 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

آج بروز جمعرات اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے سستا ہوا جبکہ برطانوی پاؤنڈ، یورو، یو اے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں بھی کمی ہوئی۔

اوپن مارکیٹ اور انٹربینک کے ریٹ

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار

 

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں