اشتہار

عدنان صدیقی نے کورونا کو شکست دے دی (ویڈیو دیکھیں)

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عدنان صدیقی کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی فوٹوشیئرنگ سائٹ(انسٹاگرام) پر کورونا سے صحت یاب ہونے کی تصدیق کی اور اپنے مداحوں کو مفید مشورے بھی دیے۔

مشہور اداکار نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اب میں بلکل ٹھیک ہوگیا ہوں، قرنطینہ میں، میں نے مطالعہ کیا، کچھ لکھنے کی کوشش کی اور تھوڑا بہت پکا کر بھی کھایا، کورونا کا شکار ہونے کے بعد میں نے ایک سبق سیکھا ہے کہ اب کسی سے غیر ضروری مشورے نہیں لینے۔

- Advertisement -

عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران لوگ بہت عجیب وغریب باتیں کرتے تھے، اگر کوئی کمزور دل آدمی ہو تو شاید وہ ڈر جائے، مگر میں نے ایک کان سے سنی دوسرے کان سے نکال دی۔

اداکارعدنان صدیقی بھی کورونا میں مبتلا

یاد رہے کہ 26 جولائی کو اداکار عدنان صدیقی کورونا میں مبتلا ہوئے تھے، ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ کورونا نے مجھے بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، شکر ہے کورونا کی ہلکی علامات ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں