تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

کویت کا سول آئی ڈی محفوظ رکھنے کے لئے زبردست اقدام

کویت سٹی: پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے سول آئی ڈی نے (بطاقہ) محفوظ رکھنے والی مشینوں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پبلک اتھارٹی برائے سول انفارمیشن نے اسمارٹ ڈیوائسز تیار کی ہیں جن میں صارفین کے فون کے ذریعے خود کار بارکوڈ پڑھنے کی صلاحیت ہوتی ہے جو وہ الیکٹرانک طریقے سے سول کارڈ کے لیے درخواست دینے ، تبدیل یا گمشدہ ہونے کی صورت میں حاصل کرتے ہیں، ان مشینوں کو ملک کی مرکزی عمارتوں کے استقبالیہ ہالوں میں نصب کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جنوب السرہ کے علاقے میں استقبالیہ ہالوں میں نئے سسٹم کے تحت کام کرنے والی تقریبا دس مشینیں لگائی گئیں ہیں جس کے بعد تمام گورنریٹس میں اتھارٹی کی عمارتوں میں موجود مشینوں کی کل تعداد اسی ہوگئی ہے۔

کارڈز ڈسٹری بیوشن اینڈ ایشوینس ڈیپارٹمنٹ شہریوں اور رہائشیوں کے لین دین وصول کرتا رہتا ہے تاہم بیرون ملک پھنسے رہائشیوں کے کارڈز کے جمع ہونے کے سبب کارڈز کے اجرا میں تیزی لانا چاہتے ہیں لیکن کارڈز ذخیرہ کرنے کی مشینیں بیرون ملک پھنسے رہائشیوں کے کارڈوں سے بھری ہوئی ہیں۔

ان مشینوں میں مزید کارڈ جمع ہونے کی گنجائش نہیں ہے کیونکہ ایک ڈیوائس کی گنجائش پانچ ہزار کارڈ کی ہے۔ اتھارٹی میں نئے آلات کے استعمال نے سول کارڈز کی اسٹوریج کی صلاحیت میں اضافہ کیا جبکہ ذرائع نے اتھارٹی کی فراہم کردہ سروس کے ذریعے ریڈی میڈ سول کارڈز کی ترسیل میں اضافے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت کا پاسپورٹ رکھنے والوں کیلیے زبردست سہولت

روزنامہ القبس کے ذرائع کے مطابق آڈٹ بیورو نے اٹھائیس جولائی کو جاری کردہ ایک خط میں سول آئی ڈی ڈیلیوری سروس کی فراہمی کے حوالے سے لائسنس نمبر چودہ سو چوالیس کی تجدید کی منظوری دی تھی،

بائیس اکتوبر سے شروع ہونے والے ایک سال کے عرصے کے لیے سول کارڈ کی ہر کامیاب ترسیل کے لیے چھ سو پچاس فلس کی آمدنی کے ساتھ معاہدے کی تجدید پر بیورو نے اعتراض نہیں کیا جبکہ یہ سروس ان لوگوں کو فراہم کی جاتی ہے جو کارڈ کے لیے دو دینار کی رقم ادا کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ ایک ہی پتے پر رجسٹرڈ ہونے والا دوسرا کارڈ ڈھائی فلس ادا کرنے پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

جدید آلات کی خصوصیات

آڈیٹرز کے آلات پر اپ لوڈ کردہ الیکٹرانک بار کوڈ
متبادل کارڈ حاصل کرنے کے لیے ملازمین کا جائزہ لینے کی ضرورت کو ختم کرتا ہے
پہلی بار کارڈ حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
چار ہزاروں نئے کارڈ اسٹور کرتا ہے

Comments

- Advertisement -