تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

سعودی اقامہ ہولڈرز اور ملازمین خوش، سفری سہولت بھی مل گئی

ریاض: سعودی عرب میں ‘ابشر اعمال’ نامی ایپ ملازمین اور اقامہ ہولڈرز کو خروج وعودہ پر سفری سہولت سمیت دیگر اہم خدمات فراہم کررہی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں یہ ایپ معاشتی غرض سے بنائی گئی ہے جس میں اجیروں کے لیے بہترین سہولیات موجود ہیں۔ ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی سرکاری خدمات اس پلیٹ فارم پر مہیا ہوں گی، جو آن لائن حاصل کی جاسکتی ہیں۔ صارفین ان سہولتوں سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ابشر اعمال کی زبردست خدمات

اس ایپ کے ذریع ادارے کے یہاں رجسٹرڈ اجیروں کا اقامہ جاری کرایا جاسکے گا، اقامے کی توسیع بھی اسی پلیٹ فارم سے ممکن ہوگی، یہاں نقل کفالہ بھی آن لائن ممکن ہوگا۔

ابشر اعمال وزارت صحت سے رابطے کا ذریعہ بھی ہے۔ پیشے کی تبدیلی بھی آن لائن کی جاسکے گی۔ مشترکہ ادارے کے ضمن میں رجسٹرڈ اجیروں کا پیشہ وزارت محنت سے آن لائن منظوری کے بعد تبدیلی بھی ممکن ہے۔

ملازمین خروج و عودہ (ایگزٹ ری انٹری ویزا) جاری کرا سکتے ہیں۔ مشترکہ ادارے کے دائرے میں رجسٹرڈ اجیروں کو ملٹی پل اور ایک دفعہ کا خروج و عودہ ویزا جاری ہوسکے گا، ویزا ابشر اعمال سے منسوخ بھی کرایا جاسکتا ہے۔

Comments

- Advertisement -