تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

درمیانی عمر میں موٹاپے کی وجوہات نے سائنس دانوں کو حیران کردیا

جسم کا اضافی وزن اور توند ویسے تو کئی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے مگر حال ہی میں ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ موٹاپا عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے، اب سائنس دانوں نے درمیانی عمر میں توند نکلنے کی وجہ طرز زندگی (ورزش اور غذا کا خیال نہ رکھنا) ہے۔

ڈیوک یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں سانئس دانوں نے انسانوں کی پوری زندگی میں میٹابولزم ریٹ کا تجزیہ کیا ہے۔

میٹابولزم کی یہ حیرت انگیز رفتار اس وقت تک رہتی ہے جب تک بچہ 2 سال کا نہیں ہوجاتا، مگر پھر ہر سال اس کی رفتار میں 3 فیصد کمی آتی ہے اور یہ بتدریج کمی کا سلسلہ بلوغت تک جاری رہتا ہے اور 20 سال کے قریب مستحکم ہوجاتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ 20 سے 60 سال کی عمر تک میٹابولزم افعال ایک شرح میں مستحکم رہتے ہیں اور جب انسان کی عمر 60 برس ہوجاتی ہے تو غذائی کیلوریز بھی جلنا شروع ہوجاتی ہیں۔

اس تحقیق میں 29 ممالک کے 6 ہزار 600 سے زیادہ افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کی عمریں ایک ہفتے سے 95 سال کے درمیان تھیں۔

محققین نے میٹابولزم کے بارے میں تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ پوری زندگی خلیات کے افعال میں تبدیلی آتی رہتی ہے۔

Comments

- Advertisement -