اشتہار

نوجوان کو بچانے کیلیے فائر فائٹر نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی، ویڈیو نے دل دہلا دیے

اشتہار

حیرت انگیز

فائر فائٹر نے خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان نے کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تو فائر فائٹر نے اسے پلک جھپکتے ہی پیروں سے پکڑ کر اس کی زندگی بچالی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فائر فائٹر کھڑکی سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کرنے والے شخص کو پیروں سے پکڑ لیا اس کے بعد دیگر فائر فائٹرز نے اسے کھڑکی سے اوپر کی جانب لے آئے۔

- Advertisement -

ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کی گئی جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اور صارفین کی جانب سے فائر فائٹر کے اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

ایک صارف نے فائر فائٹر کو ’آئرمین‘ قرار دیا، ایک اور صارف نے فائر فائٹر کو ہیرو کہا اور لکھا کہ اس شخص کی قسمت اچھی تھی اگر تھوڑی دیر ہوجاتی تو وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا۔

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’فائر فائٹر نے اس کو بچانے کے لیے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں