اشتہار

سعودی دارالحکومت میں دل دہلا دینے والا واقعہ، کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب کی سڑکوں پر گاڑی سیکھنے والی لڑکی کی غفلت خطرناک حادثے کا سبب بن گئی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ سعودی دارالحکومت ریاض میں پیش آیا جہاں گاڑی سیکھنے والی لڑکی سے کار بےقابو ہوکر دکان سے جاٹکرائی۔

اس حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

- Advertisement -

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سعودی لڑکی کی گاڑی بے لگام ہوکر دکان میں گھس گئی جس سے دکان کے سامنے کے حصے کو نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے۔

حادثے سے متعلق وڈیو کلپ میں دکان کے دوسرے حصے کا منظر بھی دکھایا گیا ہے جس میں ایک شخص گاڑی کے نیچے آگیا، تاہم وہ محفوظ رہا۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ گاڑی سیکھنے کی کوشش کررہی تھی اور کار اس کے قابو سے نکل گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں