تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

گفٹ باکس سے رینگنے والے سیکڑوں کیڑے برآمد، عملہ خوفزدہ

لندن: برطانوی کورئیر کمپنی کے اہلکار شہری کی جانب سے بھجوائے گئے تحفے کا ڈبہ کھول کر دیکھنے پر ششدر رہ گئے۔

اکثر لوگ اب دور دارز موجود دوستوں رشتے داروں کو کورئیر کے ذریعے ہی تحفے تحائف بھیجواتے ہیں لیکن ایسا شاید شاذ و نادر ہی ہوتا ہوگا کہ جسے تحفہ بھیجا گیا ہو وہ اسے وصول کرنے ہی نا آئے۔

جی ہاں! برطانیہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس میں کئی مہینوں کو تحفے کا ڈبہ کورئیر کمپنی کے دفتر میں ہی پڑا اور اسے وصول کرنے کوئی نہ آیا جس کے بعد عملے نے باکس کو کھول کر دیکھنے کا فیصلہ کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جب عملے نے تحفے کے ڈبے کو کھولا تو یہ دیکھ کر دنگ رہ گئے کہ اس میں سیکڑوں چیوٹیاں موجود تھیں اور سب کی سب چیوٹیاں زندہ تھیں۔

ڈبے کو اچھی طرح پیک کرکے بھیجا گیا تھا اور ڈبے کے اوپر کا لیبل بتا رہا ہے کہ انہیں جنوری میں بھیجا گیا تھا۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس ڈبے میں ڈھائی سو کو چیوٹیاں موجود تھیں جنہیں ٹشیو میں کوئی سالیوشن لگا کر کئی بوتلوں میں پیک کیا گیا تھا۔

برٹش ویٹ ایسوسی ایشن سے وابستہ مس اسمتھ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ ان چیوٹیوں کو فارمنگ کیلئے کسی نے بھیجا ہو، فی الحال بچی ہوئی چیوٹیوں کو ولٹشائر کے لانگیسٹ سفاری پارک کو دیا گیا ہے جہاں ان کی دیکھ بھال کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -