اشتہار

سابق برطانوی وزیراعظم امریکا پر برس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر کی افغانستان سے امریکی فوجیوں کےانخلا کے معاملے پر برس ‏پڑے۔

ٹونی بلیئر نے امریکی انخلا کو احمقانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے کسی بڑی ‏حکمت عملی کی بنیاد پر ابخلا نہیں کیا بلکہ یہ سیاسی اقدام ہے۔

اتحادی افواج کے انخلا سے عسکریت پسندوں کی ہمت بڑھےگی جب کہ روس، چین اور ایران ‏صورتحال سےفائدہ اٹھائیں گے۔

- Advertisement -

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مستقل جنگیں ختم ہونے کے سیاسی نعرے کی بنیاد پر امریکا نے ‏افغانستان سے انخلا کیا جو کہ احمقانہ ہے۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے منگل کو جی سیون ممالک کا اجلاس بلانے کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

بورس جانسن نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ افغانستان کی صورتحال اور پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا ‏عالمی برادری انخلاکو یقینی بنانےاورانسانی بحران کو روکنےکیلئےکام کرے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں