اشتہار

سعودی عرب میں اہم انتباہ جاری!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے مملکت میں جعلی سرکاری ایپس سے متعلق خبردار کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی کے گورنر انجینیئر احمد الصویان نے متنبہ کیا ہے کہ صارفین فرضی سرکاری ایپلی کیشن سے ہوشیار رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے عوام میں فرضی ایپلی کیشنز کا شعور بیدار کیا جانا ضروری ہے، ایپس ہیک کی جارہی ہیں جس سے صارفین کو نقصان ہوتا ہے، شہری ڈاؤن لوڈ سے قبل ایپس کی تصدیق کرلیا کریں۔

- Advertisement -

ڈیجیٹل گورنمنٹ اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی کہ وہ اسمارٹ موبائلز پر سرکاری ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے سے قبل ایپلی کیشنز ڈیٹا کے صحیح ہونے کا اطمینان ضرور کرلیں۔

اتھارٹی نے بتایا کہ سرکاری ویب سائٹ پر ایپلکیشنز کے مصدقہ ہونے یا نہ ہونے کی تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔

سعودی صارفین سرکاری ایپلی کیشن، سرکاری ویب سائٹ سے ہی ڈاؤن لوڈ کریں۔ اگر ایسا کرتے وقت انہیں فرضی یا جعلی ایپلی کیشن کا علم ہو تو پہلی فرصت میں اس سے مطلع کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں