تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

فیصل آباد: نوجوان کی تین دوستوں کے ساتھ مل کر منگیتر سے اجتماعی زیادتی

فیصل آباد: پنجاب کے شہر فیصل آباد میں نوجوان نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی منگیتر سے اجتماعی زیادتی کی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے اویس نگر میں سیف نامی نوجوان نے تین دوستوں کے ساتھ  اپنی پندرہ سالہ منگیتر کو شراب پلائی اور پھر اُسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزم نے اس دوران ویڈیو بھی ریکارڈ کی اور بعد میں نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار اپنی منگیتر سے زیادتی کی۔پولیس کے مطابق ملزم سیف نے لڑکی سے 80 ہزار روپے اور قیمتی زیورات بھی چھینے۔

پولیس کے مطابق سیف کے دو دوستوں ذیشان اور طیب نے لڑکی کو گاڑی میں بیٹھا کر ایک مشروب میں شراب ملا کر پلائی اور پھر اُس کو گاڑی میں ہی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ملزمان ایک روز بعد مغویہ کو پھوپھی کےگھرکے باہرپھینک کرفرار ہوگئے تھے، متاثرہ لڑکی کے والدسلیم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر پولیس سے رجوع کیا جس کے بعد تھانہ بٹالہ کالونی میں والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کے والد نے مقدمےمیں منگیترسیف علی،3دوست بلاول،ذیشان اور طیب کو نامزد کیا ہے، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

Comments

- Advertisement -