تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

اسلام آباد، جعلی نکاح نامے تیار کر کے والدین کو بلیک میل کرنے والا مفتی اور گواہان گرفتار

اسلام آباد: شہر اقتدار میں جعلی نکاح نامہ بنا کر والدین کو بلیک میل کرنے والے مفتی اور گواہان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں پولیس نے جعلی نکاح نامہ بنا کر والدین کو بلیک میل کرنے واےل گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے مرکزی ملزم، مفتی اور گواہان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان میں نکاح خواں حاجی راجہ عبدالجبار، گواہ جوہرعلی اور محمد علی شامل ہیں، ملزمان نے جعلی نکاح نامہ بنا کر لڑکی اور اُس کے والدین کو بلیک میل کیا۔

ملزمان نے مفتی کو 20ہزار روپے دے کرجعلی نکاح نامہ بنوایا اور لڑکی کے دستخط بھی خود کیے، بعد ازاں ملزمان نےلڑکی والوں سے رشتہ مانگا اور انکارپر والدین کو بدنام کرنے کی دھمکی بھی دی۔

متاثرہ لڑکی اور والدین نے پولیس میں مقدمہ درج کرایا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کی اور تینوں ملزمان کو گرفتار کیا، نکاح نامہ تیار کرنے والےمفتی نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف بھی کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضےسےجعلی نکاح نامہ اور رجسٹر بھی برآمد ہوا، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

- Advertisement -