تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

افغانستان کے سابق وزیر دیارِ‌ غیر میں‌ پیزا ڈلیوری بوائے کا کام کرنے پر مجبور

کابل: افغانستان چھوڑنے والے سابق وزیر برائے مواصلات دیارِ غیر میں پیزا ڈلیوری کا کام کرنے پر مجبور ہوگئے۔

افغانستان کے سابق وزیر برائے مواصلات سید احمد سادات آٹھ ماہ قبل وزارت سے استعفیٰ دے جرمنی منتقل ہوئے، جہاں انہوں نے پناہ کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

سید احمد سادات ان دنوں گزر بسر کے لیے جرمنی میں پیزا ڈلیوری بوائے کا کام کررہے ہیں۔ سابق وزیر سائیکل پر شہریوں‌ کے گھر پیزا پہنچانے کا کام کرتے ہیں، حال ہی میں ایک افغان شہری نے اُن کی تصاویر لے کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

واضح رہے کہ احمد شاہ دسمبر دو ہزار بیس میں  وزارت سے استعفیٰ دے کر جرمنی منتقل ہوگئے تھے، جہاں انہوں نے پناہ کے لیے درخواست دائر کی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کابل کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں عام شہری، سابق حکومتی اراکین اور فوجی نمائندے افغانستان چھوڑ کر دوسرے ملک منتقل ہوگئے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق اب تک 70 ہزار افغان شہریوں کا انخلا کیا گیا ہے جبکہ افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 35 ہزار کے قریب شہری دوسرے ممالک منتقل ہوئے۔

Comments

- Advertisement -