اشتہار

سعودی عرب میں گاڑیوں سے جڑی اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی مارکیٹ میں گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت کے حوالے سے امریکی ایجنسی ‘فوکس ٹو موو’ کا کہنا ہے کہ رواں سال کی ششماہی میں گزشتہ سال کی مماثل مدت کے مقابلے میں گاڑیوں کی فروخت زیادہ ہوئی۔

فوکس ٹو موو کے مطابق سعودی مارکیٹ میں ششماہی کے دوران 291383 گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔

- Advertisement -

ایجنسی نے بتایا کہ مملکت کی مارکیٹ میں فروخت کے لیے ٹویوٹا کمپنی کی گاڑیاں سرفہرست رہیں جس کا مارکیٹ میں حصہ 27.1 فیصد رہا ہے۔

More than 9,000 cars stolen in 2013 in Saudi Arabia | Al Arabiya English

اسی طرح دوسرے نمبر پر ہیونڈائی کمپنی ہے جس کا مارکیٹ میں حصہ 7 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

شیفرولیٹ نامی کمپنی کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں دیکھی گئی اسی سبب کمپنی کو گزشتہ سال فروخت کے مقابلے میں 16.3 فیصد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

خیال رہے کہ وبا کے باعث گزشتہ سال گاڑیوں کی فروخت میں 13.4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں