تازہ ترین

دل دہلا دینے والا حادثہ: ٹرک نے سب کو کچل دیا؟ کمزور دل افراد ویڈیو نہ دیکھیں

نئی دہلی: بھارت میں ٹرک ڈرائیور کی حاضر دماغی نے بڑی تباہی روک دی، لوگوں کی زندگیاں بھی بچ گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے ٹول پلازہ کے قریب ٹرک کا بریک اچانک فیل ہوگیا لیکن اس دوران عقل مند ڈرائیور نے ہوشیاری کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرک کا بریک ٹول پلازہ کے قریب آنے سے قبل ہی ناکارہ ہوچکا تھا، ڈرائیور نے دانستگی دکھاتے ہوئے سامنے کھڑی گاڑی پر ٹرک کو چڑھنے سے بچایا اور بائیں جانب لگی حصار پر ٹکرا دیا، بعد ازاں اس نے بے قابو گاڑی کو سڑک کی جانب ہی رکھا اور دیگر افراد کو کچلے جانے سے محفوظ کرلیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرائیور نے عقل مندی سے پہلے ایک عارضی حصار پر گاڑی چڑھائی اور پھر دوسرے حصار کر کچلتا ہوا ٹرک کو سڑک پر لے آیا، اس طرح بڑی تباہی اور جانی نقصانات سے شہری بچ گئے۔

ویڈیو کے ابتدائی مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹول پر کھڑی پہلی گاڑی روانہ ہوئی جس کے پیچھے دوسری گاڑی کھڑی تھی اور پھر اچانک ٹرک آگیا، اگر ڈرائیور کی حاضر دماغی نہ ہوتی تو پیچھے کھڑی گاڑی روند دی جاتی۔

صارفین ٹرک ڈرائیور کی صلاحیت کو بھی خوب داد دے رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -