تازہ ترین

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

اسکولز اور کالجز میں کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

سندھ کی جامعات کے بعد اسکولز اور کالجز میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرصحت اور وزیرتعلیم کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی ‏سیکرٹری صحت، سیکریٹری تعلیم، و دیگر نے وڈیو لنک پر شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن 6ستمبر سے شروع ہوگی، نویں ‏سے بارویں تک 14 لاکھ 200 طلبہ وطالبات کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

اسکولز اور کالجز میں ویکسی نیشن کیلئے محکمہ صحت کی 2ہزار527ٹیمیں حصہ لیں گی، پہلےمرحلےمیں ‏ویکسین ڈسٹرکٹ سطح پرہوگی، بعدمیں تعلقہ سطح پر ہوگی۔

اسکول انتظامیہ والدین کےساتھ رابطہ کر کے رضامندی لیں گے اور ویکسین مکمل ہونے پر رجسٹریشن کو بھی ‏یقینی بنایا جائے گا۔ ‏

وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں ویکسین انتظامات کیلئےمحکمہ صحت کیساتھ ہیں، تدریسی عمل کے ‏تسلسل، بچوں کی حفاظت کیلئے ویکسین لازمی ہوگی، محکمہ صحت 6 دن میں انتظامات مکمل کر کے ویکسین ‏کا آغاز کے گا۔

Comments

- Advertisement -