اشتہار

سمندری طوفان "آئیڈا” ریاست لوئزیانا کے لئے خطرے کی گھنٹی بن گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لوئزیانا: ماحولیاتی تبدیلی کے باعث کٹیگری فور میں تبدیل ہونے والا سمندری طوفان”آئیڈا” شدت اختیار کرگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تین روز قبل کٹیگری فور میں تبدیل ہوکر ریاست لوئزیانا کی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ” آئیڈا "مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

دنیا کے گرم ترین سمندری پانیوں سے گزرتے ہوئے طوفان کی خلیج میکسیکو میں رفتار پینتالیس میل فی گھنٹہ سے بڑھ کر ایک سو پچاس میل فی گھنٹہ جا پہنچی ہے، طوفان سے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ریاست کے حکام گھروں سے منتقل ہونے والے لوگوں کے لیے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے باوجود پناہ گاہوں کی تیاری کر رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ طوفان امریکا کے ایسے خطے کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں کرونا وائرس کی عالمی وبا کے واقعات میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے کیوں کہ اس خطے میں ویکسین لگوانے کی شرح کم ہے اور یہاں کرونا وائرس کی تیزی سے پھیلنے والی ڈیلٹا قسم نے لوگوں کو متاثر کیا ہے۔

ریاست لوئزیانا کے شہر نیو اورلینز میں طوفان سے ممکنہ طور پر پیدا ہونے والی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیےایک ایسے وقت میں منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جب اس کے اسپتالوں میں تقریباً تمام بستروں پر مریض زیرِعلاج ہیں۔

طوفان کی وجہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے لیے بنائی گئی پناہ گاہیں کرونا وبا کے تیزی سے پھیلاؤ کا سبب بن سکتی ہیں۔

یاد رہے کہ آئیڈا طوفان عین اسی تاریخ کو ریاست لوئزیانا سے ٹکرانے کے لیے تیار ہے جس تاریخ کو سولہ سال قبل "کیترینا "نامی سمندری طوفان نے مسی سپی اور لوئزیانا میں تباہی مچائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں