تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پنجشیر میں جنگ ختم، باغیوں کا مجاہدین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ

کابل: افغانستان کے صوبے پنجشیر میں باغیوں اور مجاہدین کے درمیان جاری جنگ روک دی گئی۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے پنجشیر میں جاری جنگ روک دی گئی، باغیوں نے مجاہدین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنج شیرکے داخلی دروازے گلبہار میں طالبان جنگجوؤں اور مزاحمتی گروپ کے دوسرے روز بھی جھڑپیں ہوئی تھیں، جس میں دونوں گروپوں نے بھاری اور ہلکے ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا تھا۔

افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر جھڑپ شروع اور لشکر کشی میں پہلی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ ’ہمارےجنگجو نے پنج شیر ویلی میں داخل ہوکر مختلف علاقوں کاکنٹرول حاصل کرلیا ہے‘۔ انہوں نے آپریشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’مذاکرات میں ناکامی اور باغیوں کے ہتھیار نہ ڈالنے پر کارروائی کا آغاز کیا‘۔

طالبان کمانڈرجنرل مبین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’طالبان وفداور مزاحمتی گروپ کے سربراہ احمد مسعود کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے، بات چیت میں انہوں نے غیر معقول اور نہ مانے جانے والے مطالبات رکھے تھے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’احمدمسعود کہتےہیں ان کے پاس موجودہتھیار واپس نہ لیے جائیں، وہ نئی حکومت میں تیس فیصد شراکت داری مانگ رہے تھے، احمد مسعود نے پنج شیر میں اپنا کنٹرول اور اپنے من پسند افراد کی تعیناتی چاہتے تھے‘۔

Comments

- Advertisement -