تازہ ترین

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

زور دار پنچ لگنے سے خاتون باکسر زندگی کی بازی ہار گئیں

میکسیکو کی خاتون باکسر مونٹریال میں مقابلے کے دوران زور دار پنچ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گئیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکن خاتون باکسر جینیٹ زکریا زپاٹا مونٹریال میں مقابلے کے پانچ روز بعد زندگی کی بازی ہارگئیں، باؤٹ کے دوران 18 سالہ باکسر بری طرح زخمی ہوگئی تھیں۔

فائٹ کے پروموٹر یوون مشیل نے ایک بیان میں خاتون باکسر کی انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ انتہائی دکھ کے ساتھ بتانا پڑرہا ہے کہ ان کے خاندان کے افراد نے بتایا کہ جینیٹ زکریا آج سہ پہر چل بسیں۔

مونٹریال میں کینیڈین باکسر سے مقابلے میں وہ زخمی ہوگئی تھیں، چوتھے راؤنڈ میں زور دار پنچ لگنے کے بعد وہ رنگ میں گر گئی تھیں۔

خاتون باکسر کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم پانچ روز بعد تک وہ زندگی کی جنگ لڑتی رہیں اور جانبر نہ ہوسکیں۔

میکسیکن باکسر کی موت پر حریف کینیڈین باکسر نے بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میکسیکن باکسر نے مونٹریال میں فائٹ کی اجازت حاصل کرنے کے لیے کافی محنت کی تھی کیونکہ وہ میکسیکو میں گزشتہ مئی میں ایک مقابلے میں ناک آؤٹ ہوگئی تھیں۔

Comments

- Advertisement -